برطانیہ کا چین پر سائبر حملوں کا الزام

لندن: برطانیہ نے ملک میں ہونے والے سائبر حملوں کا الزام چین پر عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے نائب وزیر اعظم اولیور ڈاؤڈن نے کہا کہ چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ برطانیہ چینی کی جانب سے کیے گئے سائبر حملے روکنے کے لیے کچھ بھی کرنے سے نہیں رکے گا۔

برطانیہ میں 2 چینی شخصیات اور چینی حکومت سے وابستہ پی ٹی گروپ پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سائبر حملے اگست 2021 میں الیکٹورل کمیشن پر کیے گئے تھے۔ جس میں 40 ملین ووٹرز اور 43 انفرادی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ملزمان نے اراکین پارلیمنٹ اور لارڈز کی ذاتی معلومات تک بھی رسائی حاصل کی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں