صوبائی کابینہ سندھ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کا بینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا ہمشیران، چیف سیکرٹری ، چیئر مین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں میں بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں، واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔
کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پرا جیکٹ صاف پانی کی فراہمی ،واٹر بورڈ کے انفراسٹر کھر کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک، 40 فیصد اے آئی آئی بی، 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔
سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لئے 400 ملین روپے کی منظوری بھی دے دی۔
وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکرٹری کو کہا کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمشنر کے ذریعے ہر یونیورسٹی کا ایک بزنس پلان بنا ئیں، یونیورسٹی بننے کے بعد کس طرح اپنے اخراجات پورے کرے گی اس کا پلان ہونا چاہئے۔