یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزب بوریل نے کہا ہے کہ یورپ روس ‘یوکرین جنگ کا حصہ نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہونے کا امکان ہے ہسپانوی ٹی وی چینل” لا سیکسٹا“ سے بات کرتے ہوئے جوزب بوریل نے کہا کہ ہم جنگ میں نہیں ہیں اور نہ ہی اس کا عملی حصہ بننے کو تیار ہیں لیکن ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے.
بوریل نے کہا کہ مشرقی یورپ میں ایک جنگ ہے جو ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے انہوں نے یورپیوں سے یہ سمجھنے کی اپیل کی کہ ان کا امن ایک ”استثنیٰ“ ہے جسے کھونا نہیں چاہیے
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پرتشدد واقعات بڑھ رہے ہیں ‘تنازعات میں اضافہ ہورہا ہے ایسی صورتحال میں ہمیں بہت سوچ سمجھ کر پالیسیاں اپنانی چاہیں. فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے بیان کے تناظر میں ان سے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین میں افواج بجھوانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تعیناتی یونین کے ایجنڈے میں نہیں ہے کیونکہ یورپ جنگ کا حصہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم جنگ میں ہوتے تو ہم تیسری جنگ عظیم کے بارے میں بات کر رہے ہوتے.