پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز بھی الرٹ رہیں۔

کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔بارشوں آندھی کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں