کاغان ناران شاہراہ کو 32 گھنٹے بعد کھول دیا گیا شاہراہ کاغان بھاری پتھر اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اتوار کی صبح 5 بجے بند پوگئی تھی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سیاحتی مقام کاغان ناران شاہراہ کو 32 گھنٹے بعد کھول دیا گیا۔

مانسہرہ میں مشہور سیاحتی مقام ناران کو جانے والی شاہراہ کاغان کو 32 گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردیا گیا۔

شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر بھاری پتھر اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اتوار کی صبح 5 بجے بند پوگئی تھی جسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے بلاسٹک کرکے پتھر توڑنے کے بعد پر قسم کی ٹریفک کے لیے یکطرفہ طور پر بحال کیا۔

مزید لینڈ سلائیڈنگ کل ہٹا دی جائے گی، اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جی ایم اور ڈائریکٹر سمیت عملہ کے تمام اہلکار ضلعی و تحصیل انتظامیہ بھی موجود تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں