وفاقی بجٹ کیلئے ایف بی آر کی2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد

وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئےایف بی آر کی2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد کرنے کی تجویز دی تھی۔اس کے علاوہ  پیٹرولیم مصنوعات پربھی ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔

ایف بی آر نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو متبادل تجاویز تیار کر کے دوبارہ بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔

دوسری طرف خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان نئے پروگرام کے تحت کم از کم 6 ارب ڈالر کا مطالبہ کرے گا اور ریزیلئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے تحت آئی ایم ایف سے اضافی فنانسنگ کی درخواست کرے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں