پی ٹی آئی کی پشت پناہی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پشت پناہی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے،سب جارحانہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جلد رہا ہوتے نظر نہیں آرہے،جارحانہ بیٹنگ کرنے والا جلد آؤٹ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹکراؤ کی صورتحال بنتی ہے تو اس سے نقصان صرف پاکستان کا ہو گا،پرسوں کے بیانیہ کے بعد صورتحال خطرناک ہو گئی ہے،مجھے لگ رہا ہے کہ پارٹی پابندی کی طرف نہ چلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پشت پناہی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، ہر کوئی جارحانہ بیٹنگ کر رہا ہے، سب کی اپنی اپنی فائلیں ہیں، سب اپنی چیزوں کو چھپا رہے ہیں،سب کی وکٹیں گرنے والی ہیں،ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو پاکستان کیلئے لڑ رہا ہو۔

فیصل واوڈاکا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سےیہ پوچھا جانا چاہیے کہ ویڈیو ان کی مرضی سے جاری ہوئی ہے؟۔ ملک کی جو صورتحال ہےایسے میں سابق چیئرمین تحریک انصاف اور میاں نواز شریف مل جائیں تب بھی ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں