گوادر کے قریب گاڑیوں سے 32 ارب کی منشیات پکڑی گئیں۔جنگ اخبار کے مطابق کوسٹ گارڈزز نے کراچی میں گوادر کے قریب گاڑیوں سے 1650 کلو حشیش اور 69 کلو اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کی۔منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 32 ارب 67 کروڑ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق دران کے قریب مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ترجمان کے مطابق پیچھا کرے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔گوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق خدشہ ہے کہ منشیات سمندر کے راستےبیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں ۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد موٹر وے کے قریب کار سے 72 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔
یہ گروہ پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرتا تھا۔ دریں اثنا تعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔اسلام آباد ایف 10/2 کے قریب راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمدکی گئی ۔برآمدشدہ چرس ترسیل کی غرض سے کار کی سیٹ میں چھپائی گئی تھی۔راولپنڈی مری روڈ پر نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانےوالے پارسل سے 305 گرام آئس برآمد کی گئی ۔
برآمد شدہ آئس کو ماربل پلیٹ میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ پشاور باڑہ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی ۔کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GS 753 سے بحرین جانے والے ملزم کے بیگ سے 306 گرام آئس برآمد کرکے کراچی کا رہائشی ملزم گرفتارکیاگیا۔کچلاک بوستان کراس کوئٹہ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 91 کلو 200 گرام چرس برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔پشین میں ایک اور کارروائی کے دوران خستہ حال مکان میں چھپائی ہوئی 231 کلو چرس برآمدکی گئی ۔