کراچی دو دریا کے قریب سرکاری گاڑی کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق حادثے کی شکار گاڑی کلکٹر کسٹمز فیصل بخاری کی ہے، پولیس حکام

کراچی کے دو دریا کے قریب سرکاری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی کلکٹر کسٹمز فیصل بخاری کی ہے جو حادثے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق کلکٹر کسٹمز کی گاڑی ڈرائیور چلارہا تھا اس دوران گاڑی میں بچی بیٹھی تھی جو حادثے میں محفوظ رہی۔

حادثے کے مقام پر ریسکیو عملہ اور پولیس موجود ہے، پولیس نے لفٹر کی مدد سے حادثے کی شکار گاڑی سڑک سے ہٹادی ہے جب کہ ڈرائیور کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں