کل ملک کے کس کس حصے میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک رہا۔تاہم اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت48،سبی،جیکب آباد،بھکر، نورپور تھل47، حافظ آباد،اوکاڑہ،ڈی جی خان،دادو اورگوجرانوالہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں