پشاور، اٹک ، کوہاٹ ، میانوالی ، نارروال ، ٹیکسلا سمیت ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظرآنے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا ملک کے اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا،مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 جون کو یکم ذوالحج ہوگی،17 جون بروز پیر کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
قبل ازیں پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ،مولانا حافظ عبدالغفور کا کہنا تھا ہم نے چاند دیکھا،آپ لوگوں نے بھی چاند دیکھا اوراس کوریکارڈ کیا۔سب کو ذوالحج کےچاند کی مبارکبادپیش کرتے ہیں۔وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کے چاند کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔