بڑےمعاشی منصوبوں کوحتمی شکل دینےکیلئےنیشنل اکنامک کونسل تشکیل

بڑے معاشی منصوبوں کوحتمی شکل دینےکیلئےنیشنل اکنامک کونسل تشکیل دیدی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نیشنل اکنامک کونسل کے چیئرمین ہوں گے،چاروں وزرائے اعلیٰ کونسل کے ممبر ہوں گے،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار، خواجہ ٓاصف، محمد اورنگزیب اور احسن اقبال بھی نیشنل اکنامک کونسل کاحصہ ہونگے،وزرائے اعلی ٰنےنیشنل اکنامک کونسل کیلئے اپنا ایک ایک ممبربھی نامزد کردیا۔

پنجاب سے مریم اورنگزیب ،خیبر پختونخواسےمزمل اسلم،سندھ سے جام خان شورو اوربلوچستان سےظہوربلیدی ممبر ہوں گے۔وفاقی وزیراحد چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ،سیکریٹریزفنانس،اکنامک افئیرزاورپلاننگ بھی بلائےجائینگے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ بجٹ کے فوراً بعد متوقع ہے۔پہلی میٹنگ میں50ارب ڈالرز کےتجویز شدہ کئی مختلف معاشی منصوبوں پرحتمی فیصلےکیےجائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں