پولیو سے متاثرہ ایک اور بچہ سامنے آگیا

ملک میں پولیو وائرس سے متاثرہ ایک اور بچہ سامنے آگیا۔

ادارہ صحت کی دستاویزات کے مطابق ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، کوئٹہ کی یونین کونسل تعمیر نو گنج بائی پاس میں 2 سالہ بچہ پولیو سے معذور ہو گیا، پاکستان میں اب تک پولیو سے 5 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ متاثر ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس پھیلا کے پیشِ نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 44 اضلاع کے 174 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں