ایلون مسک کا نیا شہر، رہے گا کون؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

ٹیکساس: ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، ممتاز صنعتکار ایلون مسک اور ان کی کمپنی نے ایک نیا شہر بسانے کی منصوبہ بندی پورے زور و شور سے شروع کردی ہے۔

مؤقر امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایلون مسک اور ان کی کمپنی نے نئے شہر کو بسانے کے لیے ٹیکساس میں ہزاروں ایکڑ زمین لے لی ہے، بسائے جانے والے نئے شہر میں صرف ایلون مسک کی کمپنی میں کام کرنے والے ہی افراد قیام پذیر ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے 2020 میں کہا تھا کہ وہ ٹیسلا کا ہیڈ کوارٹر اور اپنا گھر بھی کیلیفورنیا سے ٹیکساس منتقل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئے شہر کو بسانے کے لیے آسٹن کے قریب کم از کم 3500 ایکڑزمین خریدی گئی ہے، اس وقت ایلون مسک اسنیل بروک کے نام سے نیا شہر قائم کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میڈیا کے مطابق جس علاقے میں ایلون مسک نیا شہر بسانے جا رہے ہیں وہ زیر تعمیر بورنگ اور اسپیس-X پلانٹس کے قریب ہے، یہ جگہ ٹیکساس میں دریائے کولوراڈو کے کنارے پہ واقع ہے۔

تیار کردہ منصوبے کے تحت ایلون مسک کی کمپنیوں کے ملازمین ہی یہاں رہیں گے اور قریبی پلانٹس میں کام کریں گے، رپورٹ کے تحت 100 مکانات بنانے کا منصوبہ ہے جہاں قریب ہی ایک پول اور کھلا کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کا منصوبہ اپنے ملازمین کو سستے گھر فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی تفصیلات کے تحت ایلون مسک تقریباً 65,000 روپے ماہانہ کی ابتدائی قیمت پر ایک اور دو بیڈرومز کے گھر فراہم کرنا کریں گے۔

اس سلسلے میں سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ طے ہو گا کہ اگر کمپنی کے ملازمین نوکری چھوڑ دیتے ہیں یا انہیں نکال دیا جاتا ہے تو وہ آئندہ 30 دن کے اندر گھر بھی خالی کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں