کراچی میں پولیس سے زیادہ تعداد پرائیویٹ کمپنیوں میں بھرتی سیکیورٹی گارڈز کی نکلی، آئی جی سندھ نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکار 44 ہزار 4 سو 36 اور سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 50 ہزار زائد ہے، آئی جی سندھ نے سیکورٹی کمپنیوں کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وزیر داخلہ کوآگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے چار شہریوں کے قتل کے بعد سیکیورٹی کمپنیوں کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرآئی جی سندھ غلام نبی میمن برہم نظر آئے ۔
آ ئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وزیر داخلہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئی جی سندھ نےآج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی فورس پولیس سے بھی زیادہ ہے، پولیس اہلکار 44 ہزار 4 سو 36 اور سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 50 ہزار زائد ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر مصدقہ سیکیورٹی کمپنیوں کو بند ہونا چاہیئے، انہوں نے بتایا کہ اس وقت رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کی تعداد 2 سو کے قریب ہے اور یہ سیکیورٹی کمپنیز محکمہ داخلہ کے دائرہ کار میں آتی ہیں اس سلسلےمیں اس او پیز کیخلاف ورزی پرکمپنیوں کے خلاف محکمہ داخلہ کو لکھیں گے۔