کراچی : شاہ فیصل کالونی میں ناکہ لگا کر لوٹنے کی وارداتیں معمول بن گئیں ملزمان کے ہاتھ میں کلاشنکوف اور ریپیٹر تھی، شہریوں کو یرغمال بنایا، عینی شاہد

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری ہیں، شاہ فیصل نمبر 5 ملیر ایکسپریس وے کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر واردات کی اور شہریوں کو یرغمال بھی بنایا۔

ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والے ایک شہری کا ویڈیو بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا۔ جس میں متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو یرغمال بنایا اور دو گھنٹے تک سڑک پر واردات کرتے رہے۔ 23 سے 24 افراد کو لوٹا گیا،ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران پولیس واقع سے لاعلم رہی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان کے ہاتھ میں کلاشنکوف اور ریپیٹر تھی، انھوں نے پہلے ہمیں لوٹا اور پھر ندی کے قریب بیٹھائے رکھا۔

عینی شاہد نے مزید کہا کہ ملزمان نے دو سے تین لڑکوں پر تشدد بھی کیا، پولیس آدھے گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچی۔

شہری نے بتایا کہ گزشتہ رات بھی اسی مقام پر متعدد شہریوں کو لوٹا گیا تھا، پولیس کو شکایت کرو تو وہ حدود کا مسئلہ بناتے ہے، شاہ فیصل پولیس بولتی ہے یہ کورنگی کا علاقہ ہے جب کہ کورنگی پولیس شاہ فیصل تھانے کا راستہ دکھاتی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں