سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

واشنگٹنامریکہ کے دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مومی مجسمہ شدید گرمی کے باعث پگھل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا سخت موم سے بنایا ہوا مجسمہ فروری 2024 میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک اسکول میں نصب کیا گیا تھا۔

اس مجسمے کا مجموعی وزن ایک ہزار 360 کلوگرام ہے۔ 6 فٹ کے اس مجسمے میں سابق امریکی صدر کو کرسی پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے۔

شدید گرمی کے باعث ابراہم لنکن کے مومی مجسمے کا سر اور ٹانگیں پگھل گئیں۔ مجسمے کو پگھلتا ہوا دیکھ کر اسکول کی انتظامیہ نے اسے فوری ہٹا دیا کیونکہ لوگ پگھلتے ہوئے مجسمے کی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ مجسمہ پگھلنے کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ماضی میں بھی ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھلتا رہا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں