آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام سیکٹرز کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین، صنعتی صارفین ، کھاد، برف اور سیمنٹ کارخانوں کے لیے بھی گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے ، نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کھاد، برف کارخانوں اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے بھی گیس قیمت برقرار ر کھی گئی ہے ، اس کے علاوہ سرکاری اور نجی بجلی گھروں کیلئے بھی گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ای سی سی نے یہ منظوری دی تھی کہ یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کی جائے گی۔