ایلون مسک کا امریکی اخبار پر طنزیہ وار، نقصان کی بھرپائی کیلئے ایک ہفتے تک انڈے نہ کھانے کا اعلان اسپیس ایکس کی لانچنگ کے دوران پرندوں کو نقصان پہنچا، امریکی اخبار

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنے تازہ ترین اسپیس ایکس لانچ کی کامیابی کے بعد خود سے ایک وعدہ کرتے ہوئے امریکی اخبار پر طنز کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا اسپیس ایکس لانچ کامیاب ضرور ہوا مگر اس لانچنگ نے پرندوں کا نقصان پہنچای

جیسا کہ نیویارک ٹائمز کے اخبار میں خبر شائع ہوئی جس میں 9 پرندوں کے گھونسلوں کی تباہی کی اطلاع دی ہوئی تھی۔

اخبار کا مذاق اڑاتے ہوئے ایلون مسک نے وعدہ کیا کہ وہ ایک ہفتے تک انڈے نہیں کھائیں گے۔

یہ معاملہ تب شروع ہوا جب ایک پوڈ کاسٹ کے میزبان مائیک پیسکا نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول کی تصویر موجود تھی جس پر انہوں نے سوال اٹھایا۔

مائیک پیسکا نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ “اگر آپ ٹائمز کے صفحہ اول کی گرامر کی ترتیب سے واقف نہیں ہیں تو آپ کو بتاتا ہوں کہ اخبار کے اوپر دائیں جانب لیڈ اسٹوری ہے،پھر اوپر بائیں جانب سب لیڈ اسٹوری ہے اور ساتھ ہی کچھ دن بھر کی دیگر خبریں موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج نیو یارک ٹائمز اخبار نے دوسری اہم ترین اسٹوری سینئر کانگریس ڈیمز کی طرف سے بائیڈن کو دوڑ سے باہر کرنے سے متعلق لگائی گئی ہے۔

جبکہ تیسری بڑی خبر فرانسیسی انتخابی نتائج سے متعلق شائع ہوئی جو تمام توقعات پر پورا اترتی ہے۔ اور سب سے اہم ترین کہانی ایلون مسک کی کامیاب خلائی لانچنگ کے حوالے سے ہے جس نے پرندوں کے 9 گھونسلوں کو تباہ کر دیا۔

مائیک کی پوسٹ وائرل ہوئی جس پر ایلون مسک خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے طنزیہ وار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا گھناؤنا جرم کرنے پر میں ایک ہفتے تک آملیٹ کھانے سے گریز کروں گا۔

خیال رہے ایلون مسک اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اکثر متحرک دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی اپنے کمنٹس سے لاجواب کر دیتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں