سوزوکی نےاپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ’ جی آر 150‘ (GR 150)بغیر انٹرسٹ 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
ہونڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنی جی آر 150 بغیر انٹرسٹ کے 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے تاہم خواہشمند کو قیمت کا 25 فیصد ایڈوانس ادا کرنا ہو گا ۔
موٹر سائیکل خریدنے کیلئے آپ کو اپنے قریبی سوزوکی شوروم پر جانا ہوگا اور 25 فیصد ڈاون پیمٹ کر کے فوری موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں ۔
GR 150 کی قیمت 547000 روپے ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ روزمرہ استعمال ہونے والے سب سے مہنگی بائک ہے۔