موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی ، حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی،رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے،بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ
پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کی موجودہ حکومت 18ماہ تک برقرار رہے گی،بانی پی ٹی آئی عمران خان مستقبل قریب میں رہا ہوتے نظر نہیں آرہے،فچ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں قید ہی رہیں گے۔
فچ نے مزید کی پیش گوئی کی کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی اور حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک سٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔
فچ نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔
مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے۔فچ رپورٹ میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے۔ حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کئے ہیں۔ حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سےکم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے۔
بجٹ میں کئے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔فچ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلے آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کیلئے بیرونی ادائیگیوں کا دباو معاشی رسک ہے۔ پاکستان کی زراعت کیلئے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔