انڈین سپر اسٹار کھلاڑی ہارک پانڈیا اور ماڈل نتاسا سٹانکووچ کی دوریوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے زیر گردش تھیں، لیکن اب دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی جانب سے چار سال شادی کے بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب دونوں شخصیات نے مشترکہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں دونوں نے باہمی رضامندی پر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
نتاشا اپنے 3 سالہ بیٹے اگستیہ کے ساتھ ممبئی سے روانہ ہوگئیں، شہر چھوڑنے کے چند گھنٹوں بعد پانڈیا اور سابقہ اہلیہ کی علیحدگی کی پوسٹ وائرل ہوئی۔
طلاق کی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اس رشتے کو اپنا سب کچھ دیا اور اب ہمیں لگتا ہے کہ یہ ہم دونوں کے لیے بہتر فیصلہ ہے۔
آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، ہمیں آگستیا جیسی نعمت ملی جو ہم دونوں زندگیوں کا محور رہے گا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم اسے اس کی خوشی کے لیے ہر وہ چیز فراہم کریں جو ہم کر سکتے ہیں۔
پانڈیا نے مداحوں سے اس مشکل ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب بھارتی اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد پانڈیا کی لگژری زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہا ہے۔
اکنامک ٹائمز انڈیا کے مطابق کروڑوں مالیت، پرتعیش رہائش گاہیں، اور مہنگی گاڑیاں رکھنے والے پانڈیا ایک بڑی رقم سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔
چند روز قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نتاشا اسٹینکووچ کو طلاق کی مد میں 70 فیصد رقم ملنے کا امکان ہے۔ جب یہ انکشاف سامنے آیا تو ہاردک پانڈیا کی گورو کپور کے پروگرام میں موجودگی کی ایک پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوئی۔
جس میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ انفرادی طور پر اپنے نام پر کوئی جائیداد نہیں رکھتے اور ان کی والدہ گھر اور گاڑیوں سمیت ان کے 50 فیصد اثاثوں کی شریک مالک ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشا اسٹینکووچ کو ہاردک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد ملنے کے دعوے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
وہیں ایک خبر یہ بھی سامنے آئی تھی جب نتاسا سٹانکووچ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے‘۔ پانڈیا کی سابقہ اہلیہ کے اس بیان نے طلاق کی خبروں کو ہوا دی تھی۔
سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ہارک پانڈیا اہلیہ سے طلاق کے بعد بڑی رقم سے محروم ہوجائیں گے مگر یہ صرف افواہ تھی۔
ہاردک پانڈیا کی مجموعی مالیت
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم انڈیا کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی تخمینہ مجموعی اثاثہ 94 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا اپنی بی سی سی آئی ڈیل سے ماہانہ طور پر ڈیرھ کروڑ روپے جبکہ سالانہ 5 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔
جبکہ ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی کُل تخمینہ مالیت 20 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔