’پولیس والے ہیں، ناشتے کے پیسے مانگتا ہے؟‘ پولیس اہلکاروں کا ہوٹل ملامین پر تشدد اہلکاروں نے ہوٹل ملازمین پرسلنڈر رکھنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ہوٹل ملازمین کا پولیس اہلکاروں سےناشتے کا بل مانگنامہنگا پڑگیا،پولیس اہلکاروں نے بل مانگنے پر ہوٹل ملازمین کو تشدد کانشانہ بنانے کےبعدہوٹل ملازمین پرسیلنڈر رکھنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

ہوٹل ملازم علی محمدکےمطابق کورنگی نمبر دو پر واقع کیفے سلطان پر کورنگی تھانے کے اہلکار روزانہ پیسے کی ادائیگی کئے بغیر ناشتہ کرنے پہنچ جاتے تھے ملازم نے مہنگائی اور کاروباری حالت سے پریشان ہوکر پولیس اہلکاروں سے ناشتے کا آدھا بل طلب کیا تواہلکاروں نے تشددکرنا شروع کردیا۔

بعد ازاں تھانے سے موبائل منگوا کر پولیس اہلکار تین ملازمین کو اٹھا کر لے گئےاور ملازمین پر سلینڈر رکھنے کا مقدمہ درج کردیا۔

ملازم نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ہوٹل سے 18 کرسیاں اور کاونٹر سے 30 ہزارروپےکی رقم بھی لوٹی ہے ،ہیڈ محرر نے ہوٹل ملازمین کو شخصی ضمانت پر رہا کرانے کے لیے رقم وصول کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں