رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی معمولات زندگی کافی حد تک بدل جاتے ہیں لیکن جو بات سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے وہ دفتری اوقات کار ہیں۔
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اور موسم گرما کے لیے تمام سرکاری اداروں کے لیے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرِصدارت کفایت شعارکمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔