سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کی جانب سے 40 آئی پی پیز کے مالکان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دعاہے اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے اور انصاف کیحصول میں ہماری مددکرے۔
گزشتہ روزسابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں بجلی کی کمی نہیں۔ مسئلہ اس کی قیمت کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسی پالیساں بنانی چاہیئیں جس سے پاکستان آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پاور پلانٹس 26فیصد کپیسٹی پر چل رہے ہیں۔ جبکہ حکومت کے پاور پلائنٹس33 فیصد پیداواری صلاحیت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ملک میں بجلی ہے لیکن مسئلہ اس کی قیمت کا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل گوہر اعجاز نے پرائیویٹ پاور پلانٹس کی کپیسٹی اور ادائیگیوں کا ڈیٹا شیئر کیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمت پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔