قوت گویائی سے محروم رکن پارلیمنٹ کا اے آئی کی مدد سے ایوان میں خطاب، اپنی آواز سن کر آنسو نکل آئے

یہ لمحہ ان کے لیے بہت خاص ہے جس کا انہوں نے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، امریکی رکن پارلیمنٹ

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی قوت گویائی سے محروم امریکی ڈیموکریٹک رکن جینیفر ویکسٹن تقریر کرنے کے لیے AI سے تیار کردہ ماڈل کا استعمال کرنے والی پہلی قانون ساز بن کر تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ایک سال قبل جینیفر ویکسٹن فالج کا اٹیک آیا تھا اور وہ ایک نایاب اعصابی عارضے نے ان کی بولنے کی صلاحیت کو متاثر کر دیا تھا جس کے بعد ان کے لیے بات چیت کا عمل مشکل ہو گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورجینیا ڈیموکریٹ نے اب اپنی پرانی آواز کا استعمال کرتے ہوئے بولنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی فہرست قائم کی۔

جینیفر ویکسٹن نے بتایا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بہت خاص ہے جس کا انہوں نے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تخلیق کردہ اپنی آواز پہلی بار سنی تو اپنے جذبات پو قابو نہ رکھ سکی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں