علاج کے پیسے بجلی کے بل میں لگ گئے، دلبرداشتہ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی

مجبوری میں والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کی لیے جمع کی گئی رقم سے بل جمع کروانا پڑا۔ خاتون کے بیٹے کی گفتگو

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں علاج کے پیسے بجلی کا بل جمع کروانے پر خرچ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالا میں مکی روڈ پر پیش آیا جہاں بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود اس کی والدہ نالے میں کود گئیں، جس کے بعد خاتون ڈوب کرلاپتا ہوگئی، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

خاتون کے بیٹے عثمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہمارا جولائی کے مہینے کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آگیا، مجبوری میں ہمیں والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کی لیے جمع کی گئی رقم سے بل جمع کروانا پڑا، آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ ہوگئیں اور انہوں نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

چند روز قبل بجلی کے بل کی وجہ سے گوجرانوالہ میں سگے بھائی کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا جہاں بجلی کے بل کے پیسوں پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے اور ایک ہی مکان میں رہتے تھے، گھر کا بجلی کا بل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا، بڑے بھائی نے آدھی رقم کا تقاضہ کیا تو چھوٹے بھائی نے انکار کردیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران بڑے بھائی نے چھریوں کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں