بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18ارکان اسمبلی کو احتجاجی دھرنا دینے کے باعث معطل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کی اسمبلی میں گزشتہ 2دنوں سے ہنگامی آرائی جاری ہے، جہاں اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعلی جھاڑ کھنڈ سے کئی مسائل پر جواب طلبی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے اسپیکر روندرا ماہاتو کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18ارکان اسمبلی کو 2روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے، اسپیکر کی جانب سے معطلی کا فیصلہ ارکان کے اسمبلی میں ہی بطور احتجاج نیند پوری کرنے کے باعث کیا،ارکان 2اگست کی دوپہر 2بجے تک معطل رہیں گے۔
اراکین کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا تھا، تاہم اسمبلی کی سیکیورٹی کی جانب سے چڑھائی کرتے ہوئے بی جے پی کے اراکین کو اٹھا کر کوریڈورز میں پھینک دیا گیا تھا،جس کے بعد اراکین کی جانب سے اسمبلی کے باہر ہی دھرنا شروع کر دیا گیا تھا۔