اگلے دو دن میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ

شہر میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ملیر، سینٹرل، ویسٹ اور ویسٹ اضلاع میں اندرون سندھ سے بلوچستان تک پھیلے بارشوں کے بینڈ نے ایک بار پھر پانی برسا دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے اگلے دو دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے، شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، جب کہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ‏ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر بارش برسانے والا سسٹم شمال سے جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے، سسٹم کے سبب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ متعدل اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے دو دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن میں آج سے 6 اگست تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، یہ موسلا دھار بارشیں کراچی کے بیشترحصوں میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں۔ عوام موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبررہیں،این ڈی ایم اے

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں