ہمارا مقصد ملازمین کا معیارزندگی بہتر بنانا اور سرکاری وسائل کی پائیداری کو بڑھانا ہے . ڈائریکٹرشعبہ انسانی وسائل
دبئی حکومت نے 12 اگست سے 30 ستمبر تک 15 سرکاری اداروں کے لیے کام کا وقت کم کرنے اور جمعے کو چھٹی کا اعلان کیا ہے یہ ایک پائلٹ پروگرام کا حصہ ہے جسے دبئی حکومت کا انسانی وسائل کا شعبہ شروع کر رہا ہے پروگرام کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیارزندگی کو بہتر بنانا ہے.
حکومت نے جن سرکاری اداروں کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے وہاں جمعے کو کام نہیں ہو گا اورباقی چار دنوں میں روزانہ کے کام کے اوقات بھی سات گھنٹے ہوں گے یواے ای کے سرکاری نیوزپورٹل نے رپورٹ کیا کہ سٹاف سے موسم گرما کے کام کے اوقات کے بارے میں ایک سروے فارم بھرنے کو کہا گیا تھا جس میں اگست اور ستمبر میں دفاتر میں کام کے اوقات کم کرنے کی تجاویز کو بہت زیادہ حمایت ملی.
انسانی وسائل کا شعبہ مشاہدات اور رائے کا جائزہ لے گا تاکہ اس بات پر حتمی سفارشات پیش کی جا سکیں کہ آیا اس پائلٹ سکیم کو مستقبل کے موسم گرما کے لیے ایک طویل مدتی پالیسی بنایا جائے یا نہیں. شارجہ نے 2022 میں ہفتہ وار چار روز کام کا منصوبہ متعارف کروایا تھا اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسی سال جنوری میں ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کر دیا تھاہفتے میں چار دن کام کا سب سے بڑا تجربہ 2022 میں برطانیہ میں ہوا بعد میں اس منصوبے میں شامل 61 کمپنیوں میں سے اکثر نے پالیسی کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا جبکہ ایک تہائی نے کہا کہ وہ مستقل طور پر نیا ماڈل استعمال کر رہے ہیں.
ٹرائل میں شریک 2900 افراد میں سے کوئی بھی ہفتے میں پانچ دن کام والے ماڈل پر واپس نہیں جانا چاہتا تھا اور اس میں شریک تمام کمپنیوں نے اطلاع دی کہ ان کے ملازمین کا ذہنی تناﺅ کم اور صحت بہتر تھی. دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے جاری کردہ ایک حکم نامے میں اضافہ ہے جن کا مقصد دبئی کو دنیا کا رہنے کے لیے بہترین شہر بنانا ہے مئی میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے معیار زندگی سے متعلق حکمت عملی کی منظوری دی تھی جس میں ساحلی سائیکلنگ ٹریکوں کی لمبائی میں 300 فیصد اضافہ، رات کے سوئمنگ بیچوں کی لمبائی میں 60 فیصد اضافہ اور خواتین کے لیے نئے ساحل مخصوص کرنا شامل ہے.
دبئی حکومت کے انسانی وسائل کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الفلاسی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملازمین کا معیارِ زندگی بہتر بنانا اور سرکاری وسائل کی پائیداری کو بڑھانا ہے جس سے دبئی کی رہائش اور کام کرنے کے لیے ایک پسندیدہ شہر کے طور پر عالمی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے ہم معیار زندگی کے عناصر یکجا کرکے ایک ماڈل کا تجربہ کر رہے ہیں.