پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی 50 کروڑ ڈالر سے ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر بڑھ جاٸیں گے، وزیر خزانہ

چینی بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگٸے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی ایک ٹویٹ میں چین سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینک آٸی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گٸی رقم موصول ہوگئی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر بڑھ جاٸیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کے لئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں