وفاقی وزیراطلاعات کا پی ٹی آئی رہنما کے غیر ملکی دشمنوں سے روابط پر ردعمل آگیا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات والے صحافیوں سے پی ٹی آئی کے روابط ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں،فتنہ الخوارج کو واپس لانے کے فیصلے بھی ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں۔
رؤف حسن کے بھارتی صحافی کیساتھ روابط سے پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈابے نقاب ہوچکا ہے،فارن فنڈنگ جماعت نے پہلے سائفر کے ذریعے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بھارتی صحافی پاکستان مخالف جذبات رکھتے ہیں،رؤف حسن نے بھارتی صحافی کے ساتھ تحریک انصاف کی سوچ کی ترجمانی کی،اب سمجھ آرہی ہے کہ 9مئی کے حملے کیوں کئے گئے۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں سوشل میڈیا سیل ملک دشمنوں سے روابط کا بڑا ذریعہ تھا،سوشل میڈیا سیل کے ذریعے پاک فوج اور سپہ سالار کیخلاف بھی مہم چلائی جارہی تھی،سوشل میڈیا سیل کے تانے بانے آج بھارت کے ساتھ مل رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کو بھارتیوں نے بیرون ملک سے فارن فنڈنگ کی جو تحقیقات میں سامنے آچکی ہیں،بھارتی صحافی اور پی ٹی آئی رہنماکےرابطے ثابت کرتے ہیں وہ ملک دشمن قوتوں کے کہنے پر مہم چلا رہے ہیں۔
فارن فنڈڈ ٹولے نے ملک دشمنی کی ہر حد عبور کر لی ہے،کوئی شک نہیں رہا ان کا اصل ہدف پاکستان کے قومی مفادات اورفوج کو نقصان پہنچانا تھا،یہ لوگ پاکستان میں بیٹھ کربھارتی ایجنڈا پورا کررہے ہیں۔