بل بل پاکستان” گیت ریلیز کرنے والے عون علی کھوسہ کو چند روز قبل ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا
یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے، “بل بل پاکستان” گیت ریلیز کرنے والے عون علی کھوسہ کو چند روز قبل ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔ پولیس نے عون علی کھوسہ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
عون کو 15اگست کی رات گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا۔
اغوا کا مقدمہ عون کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دس سے پندرہ مسلح افراد دروازہ توڑ کر عون علی کھوسہ کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلز کے حوالے سے ‘بل بل پاکستان’ گانا ریلیز کیا تھا جو ان کے اغوا ہونے کے بعد ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔