کراچی کے چڑیا گھر میں ننھے مہمانوں کی آمد

دونوں مادہ جانوروں کے بچے صحت مند ہیں، زو انتظامیہ

کراچی چڑیا گھر میں ننھے مہمان آگئے ہیں ، ہرنیوں کی مختلف اقسام نے 9 بچوں جبکہ وائٹ افریکن شیرنی نے بھی ایک بچہ کو جنم دیا ہے۔

ہرنیوں اورشیرنی کےیہاں بچوں کی پیدائش پر سینئرڈائریکٹر کراچی زو کا کہنا ہے کہ فیلوہرنیوں نے 6 بچوں کو ، بلیک بک ہرن کی مادہ نے ایک، وائٹ فیلو ہرن کی مادہ نے ایک اور اسپوٹٹ ہرن کی مادہ نے بھی ایک بچے کو جنم دیا ہے جبکہ وائٹ افریکن شیرنی نے بھی ایک بچہ کو جنم دیا ہے۔

زو انتظامیہ کے مطابق دونوں مادہ جانوروں کے پیدائشی بچے صحت مند ہیں۔

افریکن شیرنی کے یہاں بچہ کی پیدائش تین روز قبل ہوئی، کچھ عرصہ کے لئے شیرنی کے بچہ کو عوام سے دور رکھا جائے گا، افریقی شیر کی جوڑی رواں سال مارچ میں زو انتظامیہ کو تحفہ میں ملی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں