پاکستان کو پیرس اولمپکس میں 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ گولڈ میڈلسٹ کروڑوں روپے کے مالک بن گئے۔
ارشد ندیم اور نیرج چو پڑا کو ملنے والے تحائف اور 9اگست کے بعد ان کی مالیت میں ہونے والے بڑے اضافے کا موازنہ کیا جارہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے سرفہرست دو جیولن پھینکنے والوں کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔
جی کیو انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کی کل مالیت 4.5 ملین ڈالر تقریبا 37 کروڑ روپے ہے۔ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی نیٹ ورتھ 47 کروڑ روپےسے زائد کیش ، 7اپارٹمنٹس اور 9 لگژری گاڑیوں پر مبنی ہے۔
دوسری جانب بزنس کمیونٹی کی جانب سے قومی ہیروارشدندیم کو10لاکھ روپےکاچیک پیش کیا گیا۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ارشد ندیم کو مزید50لاکھ روپےدیئے جائیں گے۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے بزنس کمیونٹی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین اورپاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتاہوں،آج جو مجھے عزت و مقام ملا ہے وہ سب ان دعاؤں کی وجہ سے ملا۔
گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میں واپڈا کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ٹریننگ دی، 2016میں نے برونز میڈل حاصل کیا اور2019 میں گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد میرے کوچ سلمان بٹ کی بہت محنت ہے، آنے والے وقت میں پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیت کر لاؤ ں گا۔