لاہور زمان پارک کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔کرینیں بھی پہنچا دی گئی۔سی سی پی او لاہور اور دیگر افسران زمان پارک پہنچ گئے۔واٹر کینن بھی زمان پارک کے باہر پہنچا دی گئی۔کارکنان بھی اکٹھے ہو رہے ہیں۔ زمان پارک کے رہائشی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
زمان پارک میں شہریوں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی ہے۔پولیس کرنا کیا چاہتی ہے؟گرفتار کرنے کے لئے اتنے جتھے بنائے گئے۔پولیس نے سارے مکینوں کو حراست میں لے لیا ہے بچے بھی یہاں خوف سے گھبرا گئے ہیں۔میرے گھر میں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے۔آنسو گیس کے شیل مارے گئے۔ انتباہ کرتا ہوں کوئی شیل بھی کسی کے گھر گرا تو ذمہ داری آپ کی ہوگی۔
پولیس نے سارے مکینوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔رہائشی ایریا میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ یہ کوئی کچے کے ڈاکو پکڑنے آئے ہیں؟ایک رہائشی علاقے میں پولیس والے کیا کر رہے ہیں؟۔زمان پارک کا علاقہ کوئی جنگل تو نہیں۔خیال رہے کہ زمان پارک کی جانب پولیس نے ایک بار پھر پیش قدمی شروع کر دی ،ڈی آئی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قیادت کر رہے ہیں،آپریشن میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
آپریشن میں اینٹی رائیٹ فواد اور سی آئی اے اہلکار بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق زمان پارک عمران خان کی رہائش کے ارد گرد پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن موجود ہیں،جبکہ مسرت چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور یہ زمان پارک پر حملہ آور ہیں۔