وزارت صحت کا پمز ہپستال میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

وزارت صحت نے اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز )میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں نئی بھرتیوں کی مدت ایک سال کیلئے ہو گی جبکہ وزارت صحت نے پمز اسپتال میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی اجازت دیدی۔ پمز کی میڈیکل، نان میڈیکل 494 آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کیلئے ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتیاں ایف پی ایس سی کرے گا، اسپتال کیلئے گریڈ 19 کے 8 ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 43 اسسٹنٹ پروفیسرز، 45 سنیئر رجسٹرار بھرتی ہونگے۔

پمز ذرائع کے مطابق اسپتال کیلئے ایک نیوکلیئر فزیشن، ڈی ڈی انجینئرنگ، بوائلر انجینئر بھرتی ہو گا، گریڈ 17 کے 94 میڈیکل آفیسرز بھرتی کئے جائیں گے، گریڈ سترہ کے 16 اسسٹنٹ اینستھیٹسٹ، 2 فزیو تھراپسٹ بھی بھرتی ہونگے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پمز اسپتال کیلئے گریڈ سولہ کی 246 چارج نرس بھرتی کی جائیں گی، عملے کی کمی سے پمز کی کوالٹی ہیلتھ کیئر سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔ پمز میں میڈیکل، نان میڈیکل 1700 سے زائد آسامیاں خالی ہیں، جس میں سے 13 سو آسامیاں بھرتیوں، 4 سو سے زائد پروموشنز سے پر ہونگی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں