سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کیلئے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔
کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک! pic.twitter.com/S2uKSS4bEf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
سنیئر نائب صدر مسلم لیگ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔
پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا،کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہو گی۔
پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔ pic.twitter.com/uXkL1wg7Gb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
یاد رہے کہ زمان پارک میں پولیس نے آپریشن کیا،پولیس نے سڑکوں پر لگے خیمے اکھاڑ دیے،پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی۔ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا دروازہ کرین کی مدد سے توڑا۔ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اندر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،جبکہ زمان پارک سے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،زمان پارک اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی،سندر داس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے بھی ٹریفک کیلئے بند کیے گئے۔