کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے الزام میں گرفتار

کیس کے سلسلے میں ہسپتال کو سامان فراہم کرنے والے دو دکانداروں اور سندیپ گھوش کا قریبی ساتھی بھی گرفتار

بھارتی پولیس نے کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل کو نوجوان خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور بہیمانہ قتل کی تحقیقات کے بعد مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لے لیا. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بتایا ہے کہ سندیپ گھوش جنہوں نے اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد کالج کے پرنسپل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا انہیں پیر کو بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے.

سی بی آئی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس کیس کے سلسلے میں ہسپتال کو سامان فراہم کرنے والے دو دکانداروں اور سندیپ گھوش کے قریبی ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے تاہم میڈیا فوری طور پر سندیپ گھوش یا ان کے وکیل سے رابطہ کرنے سے قاصر رہا ہے. واضح رہے کہ بھارت میں 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کے بہیمانہ ریپ اور قتل نے خواتین کے لیے کام کرنے والی جگہ پر موثر حفاظتی اقدامات کرنے کے مطالبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر مظاہروں کو جنم دیا تھا.

2012 میں نئی دہلی میں ایک چلتی ہوئی بس میں 23 سالہ طالبہ کے ہولناک گینگ ریپ اور قتل کے بعد سخت قوانین متعارف کرائے گئے تھے، لیکن سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ کلکتہ میں پیش آنے والے واقعے نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت میں خواتین کس طرح جنسی تشدد کا شکار ہو رہی ہیں قبل ازیں ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک پولیس رضاکار کو گزشتہ ماہ جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.    

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں