ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا

میڈیا پرخبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پرکوئی وضاحت جاری کی، متعلقہ فریقین کو رجسٹرارآفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا

ڈپٹی رجسٹرار نے الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کے معاملے پر8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا،ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا،نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پرجاری کی گئی، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پرجاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کورات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کئے گئے۔ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا کہ میڈیا پرخبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پرکوئی وضاحت جاری کی۔ متعلقہ فریقین کو رجسٹرارآفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے 8ججز نے فیصلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو وضاحت جاری کر دی تھی جس کے مطابق41 آزاد قرار دئیے گئے ایم این ایز تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی قرار دیا گیا تھا ۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیدیا تھا۔الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے 8ججوں نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں تھا۔ تحریری وضاحت 4 صفحات پر مشتمل تھی۔چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ تھی۔

الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کے راستہ میں رکاوٹ قرار دی گئی تھی۔فیصلے میں کہا گیا تھاکہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں تھی۔ الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیاتھا۔ الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتاتھا۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارقرار دئیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ان چیمبر وضاحت کی درخواست دائر کی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں