حکومت نے مسئلہ فلسطین پر 7اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتاہوں، آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت صدرمملکت اور وزیراعظم کریں گے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف بطور قوم سب کو ایک ہوناہوگا۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا،یومِ یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ۔
کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہونگے.