مرکزی ملزم سمیت چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔
ایرانی کیمپ پرمبینہ منشیات فروش کو پکڑتے ہی علاقے کی عورتیں پولیس کے آڑے آگئیں، کارروائی کے دوران خواتین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم سے منشیات برآمد ہوئی تو خواتین نے مداخلت کی جس کے بعد کشیدگی دیکھی گئی۔ تاہم پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کرحالات کو کنٹرول کیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سمیت چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔