پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی یا دوسرے کی غلطی سے سیکھنا ہی نہیں چاہتی، یہ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی 10 سال تک اقتدار میں رہے گی، پی ٹی آئی کی غلط فہمی ساڑھے 3 سال میں ڈھیر ہوگئی۔ آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
پنجاب کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا مشن لیے بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی کل لاہور آمد متوقع
پنجاب کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا مشن لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی کل لاہور آمد متوقع ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کل بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مزید پڑھیں
ہم سمجھتے ہیں ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیئے، چیف جسٹس عدالت کیسے پارلیمنٹ کو حکم دے سکتی ہے فلاں قانون سازی کرو؟ آئین کی کون سی شق عدالت کو اجازت دیتی ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دے؟۔ لاپتا افراد و جبری گمشدگیوں کے کیس کی سماعت میں ریمارکس
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰ نے کہا ہے کہ ہم پالیمان کو قانون سازی کا حکم نہیں دے سکتے، ہم سمجھتے ہیں ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لاپتا افراد اور جبری گمشدگیوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزید پڑھیں
موٹروے پولیس نےلاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی
اسلام اباد(شہزاد پراچہ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےمنشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ایم ون ہزارہ انٹرچینج کے قریب منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو اعلی کوالٹی کی مزید پڑھیں
گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینیٹ کو آخری مہلت اگر 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے تو سینیٹ رکنیت معطل کردی جائے گی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے 31 دسمبرتک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری کردیئے اور انتباہ کی ہے کہ اگر 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو سینیٹ رکنیت معطل کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کردیے ہیں۔ گوشوارے مزید پڑھیں
مولانا فضل الرحمان نے انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا انتخابات چند دن مؤخر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں، سربراہ جے یو آئی
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں کیسے انتخابات ہو سکتے ہیں، الیکشن چند دن مؤخر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انتخابات مؤخرکرنے کا مطالبہ کردیا، مزید پڑھیں
جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی سے میں الیکشن لڑوں گی سمجھ نہیں آ رہا انہیں اتنا ڈر کیوں ہے،ضمانتیں اور کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کی بجائے الیکشن میں مقابلہ کریں،صنم جاوید
پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار کارکن صنم جاوید کا کہنا ہے کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی سے میں الیکشن لڑوں گی۔صنم جاوید خان کو اج جب عدالت پیش کیا گیا تو انہوں نے پولیس وین سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بہت زیادہ ڈر ہے۔نہ تو ضمانتیں مزید پڑھیں
Live Updates ’چھاپے کے دوران میری بیوی کو برہنہ کیا گیا، میں مرنا چاہتا ہوں‘ جمشید دستی کی جذباتی ویڈیو وائرل سابق رکن قومی اسمبلی نے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر چیف جسٹس آف پاکستان سے ایکشن لینے کی اپیل کردی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جمشید دستی کا جذباتی ویڈیو بیان وائرل ہوگیا، سابق رکن قومی اسمبلی چیف جسٹس آف پاکستان سے ہاتھ جوڑ کر ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے، سابق ایم این اے کہتے ہیں کہ میرے گھر پر چھاپے کے دوران میری بیوی کو برہنہ کیا گیا، 10 ماہ کا مزید پڑھیں
فافن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کریں۔ تفصیلی فیصلوں کا اجرا کاغذات مسترد کرنے کی وجوہات مزید پڑھیں
این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور ایاز فاروقی نامی شخص کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کو مسترد کردیا گیا
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ عام انتخابات کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ ایاز فاروقی نامی شخص کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مزید پڑھیں