معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ میڈیا رپورتس کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے صوبہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہو گا مجھے کیوں بلایا؟ بلاول کا نواز شریف پر طنز
چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میاں صاحب کا نعرہ تھا، مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن کے بعد ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا؟۔ بلاول بھٹو نے عام انتخابات کیلئے لاڑکانہ سے این اے 194 پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے مزید پڑھیں
رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار
سابق وزیر داخلہ اورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ شیخوپورہ بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ رانا ثنا اللہ لاہور سے فیصل آباد واپس آرہے تھے، گنوں سے بھری ٹرالی گاڑی سے ٹکرائی۔ واقعے میں مزید پڑھیں
شیر افضل مروت نے بھی انتخابات کیلئے این اے 32پر کاغذات جمع کروا دئیے
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے بھی انتخابات کیلئے این اے 32میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ این اے 32 سے ریٹرننگ آفیسر (آراو ) کو 25 سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں جن میں اے این پی کے غلام احمد بلور، پیپلز پارٹی کے سید مزید پڑھیں
صدر اور نگراں وزیر اعظم کا بلوچ مظاہرین پر اسلام آباد پولیس کے تشدد پر اظہار تشویش صدر عارف علوی سے گورنر بلوچستان کی بھی ملاقات، مظاہرین پر پولیس تشدد پر تبادلہ خیال
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے بلوچ مظاہرین پر ہونے والے پولیس تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے بلوچ مظاہرین کے خلاف اسلام آباد پولیس کے رویے کو نامناسب قرار دیا اور مزید پڑھیں
63 برس میں اسکول میں داخلہ مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکرز نے زندگی مشکل کردی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے اتنا تنگ کیا کہ بزرگ شخص نے اسکول آنا ہی چھوڑدیا
لوئر دیر میں ایک بزرگ شخص نے احادیث پڑھنے کے لیے 63 سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا لیکن کچھ ہی دنوں بعد وہ اچانک غائب ہوگئے۔ لوئر دیر کے بزرگ دلاورخان کے دل میں 63 سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش جاگی مزید پڑھیں
روایتی سیاستدانوں سے مایوس چائے فروش بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آگیا جیت گیا تو سب سے پہلے اس علاقے میں یونیورسٹی بناؤں گا اور سڑکیں پکی کروں گا،پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے والے چائے ہوٹل کے مالک کی گفتگو
اروایتی سیاستدانوں سے مایوس چائے فروش بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آگیا،مظفر گڑھ میں ایک چائے فروش نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔چائے ہوٹل کے مالک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ملک اشفاق بھٹی کا مزید پڑھیں
بلاول بھٹو والدہ کی یاد میں پڑھی گئی نظم سن کر آبدیدہ ہو گئے بلاول بھٹو زرداری اپنی آنکھوں میں آئی نمی کو بار بار رومال سے پونچھتے رہے
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری والدہ کی یاد میں پڑھی گئی نظم سن کر آبدیدہ ہو گئے۔حیدرآباد میں منعقدہ شیخ ایاز ادبی میلا میں معروف شاعرہ اور ادیب سحر امداد حسینی نے بینظیر بھٹو کی یاد میں نظم پڑھی۔بلاول بھٹو کے سامنے جب سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں نظم پڑھی گئی مزید پڑھیں
انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینا طے کیا ہوا تھا،اس پر پہلے ہی ہمارے تحفظات ہیں، ہم بالکل اس پر ہائی کورٹ جائیں مزید پڑھیں
ملک بھر کے بینکوں میں 3 دن چھٹی
یوم قائد اعظم اور کرسمس کے باعث ملک بھر کے بینک تین دن بند رہیں گے ۔ سٹیٹ بینک نے یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا ہے. حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک بھر کے بینکس 25 دسمبر کو بند رہیں گے. اس کے علاوہ 23 اور 24 مزید پڑھیں