سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کی اپنا سامان خود ٹرک پر رکھنے کی تصاویر وائرل

سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے مینجر کی کوتاہی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم شرمندگی کا باعث بن گئی۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے سڈنی ایئرپورٹ پر پہنچی تو ان کے استقبال میں بدسلوکی کے واقعات کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق سڈنی کے انٹرنیشنل مزید پڑھیں

انوارالحق کاکڑ کی ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال نگراں وزیراعظم کی ڈچ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہالینڈ کے ہم منصب سے ملاقات میں غزہ کی بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی، اور ڈچ کمپنیوں کو زراعت، باغبانی، پانی کے انتظام اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی دبئی میں مزید پڑھیں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم تجاوزات ختم کرکے سروس روڈ، گرین بیلٹ پر فوری بیوٹیفکیشن کی جائے، تحریری حکم نامہ جاری

کراچی میں الآصف اسکوائر ، ایم نائن کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے کیس میں جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایک ہفتے میں الآصف اسکوائر کے اطراف سے تمام تجاوزات ختم مزید پڑھیں

نو مئی کو منظم طریقے کی سکیم تھی جس کی بنیاد پر غداری جیسی دفعات شامل کی گئیں نو مئی کو عمران خان موقع پر موجود نہیں تھے لیکن ماسٹر مائنڈ کا پتہ چلانا ضروری تھا،سربرا پی ٹی آئی نے کہا تھا مجھے گرفتار کیا جائے گا تو ایسے ہی حملے ہوں گے۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن انوش مسعود

ایس ایس پی انویسٹیگیشن انوش مسعود کا کہنا ہے نو مئی سے متعلق تمام کیسز کے چالان جمع کرا دیے گئے ہیں، شواہد کی بنیاد پر غداری اور عوام کو اکسانے سے متعلق دفعات تحقیقات میں لگائی گئیں۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نو مئی کو مزید پڑھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ/ دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں

دانیال عزیز کی جانب سے مہنگائی کا ذمہ دار قرار دینے پر احسن اقبال بھی بول پڑے

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے دانیال عزیز کی جانب سے مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیئے جانے پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مہنگائی سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس مہنگائی کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے۔ دانیال عزیز کے الزامات پر احسن اقبال نے ان مزید پڑھیں

نجکاری کمیشن نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) نجکاری کمیشن بورڈ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری/بورڈ کے چیئرمین فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل، نیویارک، امریکہ کی نجکاری/جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کے لیے مالیاتی مشیر (FA) کی تقرری کی منظوری دے دی۔ دیگر فیصلوں میں ، بورڈ نے نندی پور پاور پلانٹ (این پی پی) اور گڈو مزید پڑھیں

سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز متاثرین میں خواتین، مرد، بچے اور خواجہ سرا بھی شامل

سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 300 سے زیادہ ہوگئی۔ متاثرین میں خواتین، مرد، بچے اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ مرض پر کنٹرول کے لیے صوبے میں بیس سے زائد سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی کے سول اسپتال میں ایچ آئی وی علاج سینٹر کی انچارج ڈاکٹر مزید پڑھیں

کرتار پور میں بابا گورو نانک کے554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات پاکستان سمیت دنیا بھر سے 16 ہزار یاتری دربار پہنچ گئے

کرتارپور میں بابا گورو نانک کے 554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے 16 ہزار یاتری دربار پہنچ گئے ، بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر آئے 2452 سکھ یاتری لاہور سے کرتار پور پہنچیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سیف اللہ کھوکھر کے مزید پڑھیں

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کراچی سمیت صوبے بھر میں 22 سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی‘ نوٹیفکیشن جاری

صوبہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی، موسم سرما کی تعطیلات مزید پڑھیں