ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے آج مجھے سرخرو کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے معاملات کو اللہ پر چھوڑ ا تھا، اللہ تعالیٰ نے بڑا کرم کیا،مالک کا شکر مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، مقدمے سے بری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمے بری کر دیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ان میں اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور دیگر موجود تھے۔ نیب پراسکیوشن ٹیم بھی کمرہ مزید پڑھیں
کوہستان میں جرگے کا حکم، لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی قتل دوسری لڑکی عدالت کے حکم پر والدین کے حوالے
خیبر پختونخوا میں کوہستان کے ضلع کولئی پالس میں ایک اور حوا کی بیٹی انا کی بھینٹ چڑھ گئی، سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر تصاویر وائرل ہونے پر جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ نگراں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایڈیشنل مزید پڑھیں
نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ آئین میں ایسانہیں ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری محض 90 دن کے لیے ہے، نگران حکومت نئی حکومت آنے تک کام کرتی ہے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل کا مؤقف
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے ایڈووکیٹ محمد مقسط کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی، اس موقع پر سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مزید پڑھیں
میڈیکل طالبہ قتل کیس،مدعی کے معاف کرنے پر ریاست کیس لڑے گی مدعی کے عدالت میں بیان دینے سے پہلے ہی مقدمہ میں ڈی آئی جی نے دفعہ 311 لگا دی، مدعی صلح کا بیان بھی دے تو ریاست اس مقدمے کی مدعی ہو گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن عمران کشور
لاہور کے علاقے چوہنگ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مدعی اس مقدمے میں صلح کر چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مدعی کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے والد نے ملزمان کو معاف کر دیا ہے۔متقولہ کے والد مزید پڑھیں
بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت شروع آصف زرداری جلد بیٹے کی شادی کرنے کے خواہشمند،بہنوں کا کردار اہم ہوگا،خالہ اور پھوپھو نے شادی کے مختلف پروپوزل فیملی کے سامنے رکھے
نوجوان سیاسی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت شروع کر دی گئی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔خاندان میں اس حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کو کب مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اور برادرانہ مزید پڑھیں
کراچی: راشد منہاس روڈ پر واقع آگ سے متاثرہ شاپنگ مال سیل کرنے کا حکم
سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ انویسٹی گیشن سعود مگسی کی جانب سے راشد منہاس روڈ پر واقع آگ سے متاثرہ شاپنگ مال سیل کرنے کا حکم۔ تفتیشی ٹیم کے رکن سعود مگسی نے گزشتہ روز لگنے والی آگ سے متاثرہ شاپنگ مال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے مزید پڑھیں
چیئرمین تحریک انصاف کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا
سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت سمیت دیگر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریگا۔ جسٹس یحیٰی آفریدی مزید پڑھیں
حکومت کا پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے گی، ذرائع
حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان بنالیا، وفاقی حکومت نے ایئر لائن پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی منظوری دی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے مزید پڑھیں