سندھ حکومت نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

نگراں سندھ حکومت نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں اپیل پر فیصلے مزید پڑھیں

نئی حج پالیسی کا اعلان‘ حکومت نے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آئندہ حج گزشتہ کی نسبت سستا ہو، ہم چاہتے ہیں ایک لاکھ روپے کے ریلیف کے علاوہ بھی جتنا ریلیف ائیرلائنز سےمل سکتا ہے وہ لیں۔ نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کی پریس کانفرنس

نگران وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2024ء کا اعلان کرتے ہوئے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا ہوا تھا اور ہم اس مزید پڑھیں

ماہ جمادی الاول کا آغاز، رمضان المبارک کی آمد میں چند ماہ باقی رہ گئے غیر ملکی ماہر فلکیات نے کئی ماہ قبل ہی رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی

ماہ جمادی الاول کا آغاز، رمضان المبارک کی آمد میں چند ماہ باقی رہ گئے، غیر ملکی ماہر فلکیات نے کئی ماہ قبل ہی رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق ہجری سال 1445 کے چوتھے ماہ ربیع الثانی کا اختتام ہو گیا، ملک میں ہجری سال کے پانچویں مزید پڑھیں

میری قطعاً نیت نہیں تھی کہ پاور میں آئیں، میں چاہتا تھا سیدھا الیکشن کی طرف جائیں شہبازشریف کی استعفے کیلئے تقریر تیار تھی، لیکن جب دھمکیاں ملی تو پھر انہیں کہا کہ اب آپ کھڑے ہوجائیں اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں، ہم دھمکیوں کے سامنے جھکنے والے لوگ نہیں ہیں۔ قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری قطعاً نیت نہیں تھی کہ پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیج کرہم بھی پاور میں آئیں، میں چاہتا تھا کہ ہم سیدھا الیکشن کی طرف جائیں،شہبازشریف کی استعفے کیلئے تقریر تیار تھی، لیکن جب دھمکی ملی مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کریم بخش گبول ن لیگ میں شامل

تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی کریم بخش گبول نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ کریم بخش گبول نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کا ن لیگ کے صوبائی صدر بشیر میمن سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن مزید پڑھیں

ٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ فریم ورک منظور

وفاقی حکومت نے صارفین کو سستی اورمعیاری ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے کے لیے ٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔ پی ٹی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فریم ورک وزارت آئی ٹی اورٹیلی کام شعبےکی مشاورت سےتیارکیاگیا، یہ فریم ورک لائسنس دہندگان کوریگولیٹری میکانزم فراہم کرے گا۔ بیان میں مزید پڑھیں

دھرنا کیس: سب کو پتہ ہے کون کیا کچھ کررہا تھا، چیف جسٹس نے شیخ رشید کو بات کرنے سے روک دیا جو سمجھا جاتا ہے عدالتیں کنٹرول ہو رہی تھیں، یہ کیس اس کی سب سے بڑی مثال ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی اپیل واپس لینے پر شیخ رشید کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ کون کیا کچھ کرہا تھا لیکن نام لینے کی ہمت نہیں، جو سمجھا جاتا ہے عدالتیں کنٹرول ہو رہی تھیں، یہ کیس مزید پڑھیں

پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، آئی ایم ایف سربراہ کا امیروں سے مزید ٹیکس لینے کا مطالبہ پاکستانی حکام مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کر رہے ہیں، کرسٹالینا جارجیوا

بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔ امریکی میڈیا ہاؤس بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں عمران خان کی ضمانت بحال کر دی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے درخواست غیر موثر قرار ، نیب کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ نے درست قرار دے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بحال کر دی۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے درخواست غیر موثر قرار دے دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی گرفتاری درست قرار دے دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کر مزید پڑھیں

نگران وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا سابق آئی جی سید اختر علی شاہ تین رکنی کمیشن کے سربراہ مقرر ، کمیشن دو ماہ میں فیض آباد دھرنا سے متعلق تحقیقات مکمل کرے گا

نگران وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔ وفاقی حکومت نے فیض دھرنا کی تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ سابق آئی جی سید اختر علی شاہ کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے، سابق آئی جی طاہر عالم مزید پڑھیں