میئر کراچی الیکشن: پی ٹی آئی نے غیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے شوکاز نوٹس کا جواب 3 دن میں جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے الیکشن پر غیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ شوکاز نوٹس کا جواب 3 دن میں محمد مبشر الحق کو جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔ غیر حاضر یو سی چیئرمینز کو شوکاز نوٹسز آرٹیکل 63 اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں

ایم کیو ایم پاکستان کا الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ ایم کیوایم ووٹر اندراج کی تاریخ کو آگے بڑھانے اور درستگی کیلئے خط لکھے گی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیوایم ووٹر اندراج کی تاریخ کو آگے بڑھانے اور درستگی کے لیے خط لکھے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال کی زیر مزید پڑھیں

پی ٹی آئی ارکان کو میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضری مہنگی پڑ گئی تحریک انصاف کا غیر حاضر رہنے والے اراکین کو عہدوں سے فارغ کرنا کا فیصلہ

کراچی  پی ٹی آئی ارکان کو میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضری مہنگی پڑ گئی۔ تحریک انصاف کراچی نے غیر حاضر رہنے والے اراکین کو عہدوں سے فارغ کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے مزید پڑھیں

پاکستان دنیا کا چھٹا مہنگا ترین ملک قرار ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، افراط زر کی شرح ہوشربا 38 فیصد تک پہنچ چکی

  پاکستان دنیا کا چھٹا مہنگا ترین ملک قرار، ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، افراط زر کی شرح ہوشربا 38 فیصد تک پہنچ چکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کے ایک ایک کر کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹے، مئی 2023 میں ملک میں مہنگائی بڑھنے کا مزید پڑھیں

بی آئی ایس پی،25 فیصد اضافے کیساتھ چوتھی سہ ماہی کی قسط پیر سے ملے گی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  پیر 19 جون 2023 سے بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط جاری کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس سال کے شروع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان میں کیا تھا جس کے بعد چوتھی سہ ماہی قسط 9000 روپے ہو گی ۔ مزید پڑھیں

بلوچستان میں ایرانی سمگل شدہ تیل کی فروخت قانونی قرار

وزیراعلیٰ بلوچستان  نے ایران سے سمگل ہو کر آنے والے تیل کی فروخت مبینہ طور پر قانونی قرار دے دی۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پابندی کے متعلق علم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ وہ سمگل شدہ تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن روک دیں۔ عبدالقدوس مزید پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ قومی سطح کا ایشو بنا ہے۔ مزید پڑھیں

بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں، وزیرخارجہ افغان عبوری حکومت انسانی حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے وعدے پورے کرے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین عدم اعتماد کی کیفیت موجود ہے بھارت اگر 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ اسلام آباد کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مزید پڑھیں

”بپر جوئے“ کی شدت میں کمی، کراچی کے ساحل پر نافذ دفعہ 144 ختم کمشنرکراچی نے شہر میں تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بحال کردیا، نوٹیفکیشن جاری

طوفان ”بپر جوئے“ کی شدت میں کمی آنے کے بعد کمشنر کراچی نے دفعہ 144 ختم کردی۔ سمندری طوفان ”بپر جوئے“ کمزور پڑنے لگا ہے اور کراچی سے اس کا فاصلہ بڑھ کر 230 کلو میٹر، ٹھٹھہ سے 159 اور کیٹی بندر سے 245 کلو میٹر ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان نے مزید پڑھیں

کراچی، لیاقت آباد سُپرمارکیٹ کی 750 مخدوش دکانیں سیل کردی گئیں سپرمارکیٹ میں چار سرکاری دفاتر کو بھی سیل کیا گیا

کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان اور بارشیں کے پیش نظرلیاقت آباد سُپرمارکیٹ کی 750 مخدوش دکانیں سیل کردی گئیں ہیں۔ ایس بی سی اے کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنرلیاقت آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور 9 منزلہ بلڈنگ کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ہے۔ سپرمارکیٹ میں قائم چار سرکاری دفاتر مزید پڑھیں