روسی تیل کے زیادہ کارگو آنے پر پاکستان میں تیل 20 فیصد تک سستا ہوسکتا ہے حکومت روس سے 20 فیصد رعایت پرسستا تیل خرید رہی ہے، حکومت اس فائدے کے اثرات عوام تک بھی پہنچائے گی۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک

 وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل کے کارگو کا جب تسلسل شروع ہوجائے گا تو پاکستان میں تیل 20 فیصد تک سستا ہوسکتا ہے، حکومت روس سے 20 فیصد رعایت پرسستا تیل خرید رہی ہے، حکومت اس فائدے کے اثرات عوام تک بھی پہنچائے گی۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مزید پڑھیں

فرح گوگی کی اٹلی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش یو اے ای حکام نے ملک چھوڑنے کا کہا تو فرح گوگی دبئی سے اٹلی چلی گئیں، اب وہ وہاں سیاسی پناہ حاصل کر رہی ہیں۔ اینکرپرسن کامران شاہد کا دعویٰ

  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی جانب سے اٹلی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوششوں کا دعویٰ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکرپرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ فرح گوگی جو پاکستان سے فرار ہو مزید پڑھیں

پیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کوکنگ آئل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں‘ ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس نہیں لگایا‘ کھانے پکانے کے تیل سے سیلزٹیکس ختم نہیں کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کھانے پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے، ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس مزید پڑھیں

ملک بھر میں قومی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر

اسلام آباد ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث بیشتر پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز آئی اے 262 کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا جبکہ دبئی مزید پڑھیں

غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

حج کے آغاز سے چند روز  قبل غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے مزید پڑھیں

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا بل سندھ اسمبلی میں منظور واٹر بورڈ کو بقایاجات کی وصولی کیلئے خصوصی اختیارات مل گئے

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا بل سندھ اسمبلی نے منظور کرلیا ہے، واٹر بورڈ کو مختلف اداروں اور شخصیات کی طرف بقایاجات کی وصولی کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کہلائے گا، جس کے اختیارات میئر کراچی کو مزید پڑھیں

”سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا“ وزیراعظم کا تُرک نیوز ایجنسی کو انٹرویو

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجزکا سامنا ہوا، سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا لیکن ملک کوفیٹف گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے مزید پڑھیں

بجٹ میں 720 ارب کے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں گے نان فائلرز کیلئے ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف کیلئے نئے ٹیکس لگانے کی ٹھان لی۔ ذرائع کے مطابق نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز پر تیس فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درآمدی لگژری اشیاء پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی سیکٹر میں نان فائلرز کیلئے مزید پڑھیں

پی ٹی آئی سے روح نکل گئی اب بت ہی باقی رہ گیا ہے تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی میں سے نئی جماعت بننے پر ردعمل

 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے روح نکل گئی اب بت ہی باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے، اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔ انہوں نے کہا مزید پڑھیں

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد 1 لاکھ اضافے سے بڑھ کر 58 لاکھ تک پہنچ گئی

  پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ، رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد 1 لاکھ اضافے سے بڑھ کر 58 لاکھ تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران جانوروں کی مزید پڑھیں