وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ آئندہ موبائل فون سروس پورے ملک میں بند نہیں کی جائے گی اور اس کی بندش صرف متاثرہ علاقوں تک محدود ہوگی۔ آئی ٹی ایکسپورٹ و انڈسٹری کے لیے اسٹارٹ اپس پر منعقدہ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کا راولپنڈی میں آرمی قبرستان کا دورہ ہم فتنے کے خاتمے کے لئےسپہ سالار اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی قبرستان کا دورہ کیا ہے۔ شہباز شریف کی آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعظم نے دورہ آرمی قبرستان کے موقع پر یادگار شہداء پر مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنے والے 27 افراد کی گرفتاری کا امکان فہرست میں شامل بیشتر افراد روپوش ہیں، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فنڈنگ کرنے والے 27 افراد کی گرفتاری امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والے 27 افراد کی فہرست بنا لی جن میں مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین اور ٹھیکدار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق 27 افراد کی فہرست وزارت داخلہ کو مزید پڑھیں
گوادر سے چین کیلئے پہلی براہ راست تجارتی برآمدات کاآغاز ہو گیا گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنانےکی پاک چین مشترکہ کاوشوں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنانےکی پاک چین مشترکہ کاوشوں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ گوادر سے چین کیلئے پہلی براہ راست تجارتی برآمدات کاآغاز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ کنٹینرز پر مشتمل پہلی شپمنٹ چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لئے روانہ کر دی گئی ہے جو آئندہ تیس مزید پڑھیں
جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پولیس لائن دورے پر خطاب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز،جوانوں کے ساتھ شہدا کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔پولیس لائن آمد پر آرمی چیف کا استقبال آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔ آرمی چیف مزید پڑھیں
مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنائیں، عمران خان کا ہنگامی مراسلہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس کو مراد سعید کے تحفظ کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ محترم چیف جسٹس صاحب! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا مزید پڑھیں
جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پہ نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں جب کہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ ڈیرہ غازیخان ،راجن پور ،مظفر گڑھ ،وہاڑی مزید پڑھیں
میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کب ہوں گے، اعلان ہوگیا کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع کرائے جائیں گے، نوٹیفکیشن
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت میں مئیر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاون میونسپل کارپوریشن، ٹاون اور میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسل کی نشتوں پر انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید پڑھیں
شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی، گورنر سندھ قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے لئے شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کامران ٹیسوری نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کسی نے انجانے میں یہ مزید پڑھیں
عدالت نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے پولیس کے حوالے کردیا انسداد دہستگردی عدالت کا شناخت پریڈ مکمل کر کے خدیجہ شاہ کو دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم
لاہور جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو گذشتہ روز گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرائو کے مزید پڑھیں